سپریم کورٹ میں سرکاری ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے برطرفی کے 41 سال بعد اپیل دائر کرنے پر دلائل طلب کر لیے ، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملازم کو 1977 میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے برطرف کیا گیا،برطرفی کیخلاف 2021 میں عدالت سے رجوع کیا گیا،جسٹس سردار طارق نے درخواست گزارسے استفسار کیا کہ بتائیں اتنا عرصہ آپ کہاں رہے، جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ 41 سال بعد برطرفی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا خیال کیسے آیا،برطرف ملازم نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے،

جسٹس سردارطارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی یہی عذر پیش کیا گیا تھا،آخری موقع ہے وکیل کرلیں بصورت دیگر آئندہ سماعت پر خود دلائل دیں،

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Shares: