مزید دیکھیں

مقبول

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری، شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری، شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملازمین بنیادی تنخواہ میں چالیس فیصد اضافہ چاہتے ہیں، مظاہرین سے رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات گئے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا، ملازمین کہتے ہیں بیسک تنخواہ میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے، صوبوں کے نہیں، صرف مرکز کے ملازمین سے بات کریں گے۔ہم  نے ملازمین کے ساتھ صحیح طرح ڈیل کی ہے،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1359406576226992132

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آخری وقت میں ہم نے میڈیا کو بھی بلایا تھا تاکہ نوٹیفکیشن جاری ہو جائے،16 گریڈ کیلئے ملازمین سےبات چیت ہو رہی تھی،جب نوٹیفکیشن کا وقت آیا تویہ لوگ چاہ رہے ہیں کہ 22گریڈ تک بڑھایا جائے،17سے22گریڈ کے درمیان بہت بڑا فرق پیدا ہو جا تا ہے،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں میں احکامات جاری نہیں کر سکتے،3لاکھ73ہزار لوگوٕں کی تنخواہیں ہم اوسطاً 40 فیصد بڑھانے کو تیار ہیں مظاہرے میں جو افراد بھی قانون ہاتھ میں  لے رہے ہیں ان کو قانون ہاتھ میں  لے رہا ہے۔

اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے، گرفتاریاں شروع

وفاقی سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کے لئے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین حراست میں لے لیا گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ شامل ہیں

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ، ہم اپنا حق لے کر جاہیں گے ،تمام گرفتار ملازمین کو فوراً رہا کیا جائے اور ملازمین کا حق انکو دیا جائے۔ اگر ملازمین لیڈران کو فل فور کو رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔ ملازمین کی رہائی تک تما م صوبائی ملازمین اپنے اپنے علاقوں میں دھرنا دیں ۔ملازمین کا حق دینے کے بجاے انکو زدو گوپ کیا جا رہا ہے ۔

ڈی چوک، ملازمین کا دھرنا جاری، گرفتاریوں کے بعد ملازمین ڈٹ گئے،بڑا اعلان کر دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan