سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رکنے کی خبریں، وزارت خزانہ کا بیان سامنے آ گیا

0
55

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز روکنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کر دی ہے-

باغی ٹی وی: اس ضمن میں جاری فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہ روکنے سے متعلق افواہیں سراسر غلط ہیں، فنانس ڈویژن کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اے جی پی آر نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگیوں سے متعلق کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور یہ وقت پر ادا کر دی جائے گی مزید یہ کہ دیگر ادائیگیوں پر معمول کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ طویل معاشی اور مالی مشکلات کے تناظر میں، وزارت خزانہ نے اے جی پی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے تمام بلوں کو کلیئر کرنے سے روک دیں یہاں تک کہ خبریں تھیں کہ تنخواہوں کے بلوں کی منظوری بھی روک دی گئی ہے۔

Leave a reply