کرپٹ سرکاری ملازمین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شفقت محمود کا بڑا اعلان

کرپٹ سرکاری ملازمین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شفقت محمود کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سول سروس ریفارم کے 6حصے ہیں جن پر کل فیصلے ہوئے،

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی پرموشن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،اس کمیٹی کی سربراہی میں کررہا ہوں،وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات بنائی ہے، اگر سرکاری ملازم کا ریفرنس نیب یا ایف آئی اے میں ہوا تو اسے پرموٹ نہیں کیا جائیگا،کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، کمیٹی کا مقصد حکومتی نظام بہتر اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق فیصلے کیے گئے ہیں،کمیشن افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کی پالیسی تبدیل کی،پاکستان ایڈ منسٹریٹوسروسز کی اسٹرینتھ کو کم کیا گیا،اگرسرکاری ملازم کا نیب میں کیس ہوا تو اس کی ترقی نہیں ہوگی،سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انکوائری کو 3سال ہوجائیں تو پرموشن کی اجازت ہوگی،پہلی دفعہ تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا ہے ،ملازمین کی ترقی کے لیے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ،

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ افسران کے مسلسل 3 خراب اے سی آر پرترقی روک لی جائے گی،

Comments are closed.