پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافہ کو ختم کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے سالانہ اضافہ ختم کر دیا گیا ہے اسی طرح ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف پنجاب کے لاکھوں سرکاری ملازمین کے حقوق کے خلاف ہے بلکہ اس سے ان کے معاشی حالات پہلے سے مزید ابتر ہو جائیں گے۔ سرکاری ملازمین کی پنشن ایک قسم کی معاشی ضمانت ہوتی ہے، جو ان کی زندگی کے آخری حصے میں انہیں مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ حکومتی اقدام عوامی خدمات میں مصروف افراد کی محنت کی قدر کم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سرکاری ملازمین کی پنشن میں سالانہ اضافے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرے۔ رانا جبران کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف سرکاری ملازمین متاثر ہوں گے بلکہ اس سے ان کے اہل خانہ اور پورے معاشرتی نظام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔رانا جبران

ممتاز حیدر9 مہینے قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاممتاز حیدر
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan