سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر یکم جولائی 2024 سے ریلیف ملنے کا نو ٹیفکیشن جاری

0
85
PKR

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر یکم جولائی 2024 سے ریلیف ملے گا۔ وفاقی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق سول اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا جبکہ یکم جولائی 2024 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بھی ریلیف ملے گا۔پنشن میں 15 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی نیٹ پنشن پر ہوگا۔ ایڈہاک ریلیف پنشن اور گریجویٹی کا تعین کرتے وقت شامل نہیں ہوگا۔ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کے تعین میں بھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وفاقی ملازمین کی بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہیں ملے گا، بیرون ملک تعیناتی، ڈپوٹیشن سے واپسی پر ایڈہاک ریلیف الاونس لاگو ہو جائے گا۔

Leave a reply