پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

یہ پیشرفت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ ڈھاکہ کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر پولیس اکیڈمیوں میں ٹریننگ پروگرامز کے تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

باہمی تعاون کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔میزبان وزیر داخلہ جہانگیر عالم چودھری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا دورہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات میں ایک مثبت اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

Shares: