سرکاری سکول میں سبزی بناتے فی میل ٹیچرز کی ایک اور ویڈیو وائرل

قصور
گزشتہ دن سرکاری گرلز سکول میں سکول ٹائم بچیوں کو پڑھانے کی بجائے ساگ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور سبزی بنانے کی ویڈیو وائرل،والدین پریشان،سخت نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ دن ایک سرکاری سکول میں پڑھائی کے وقت سرکاری فی میل ٹیچرز کی ساگ بناتے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ان چار فی میل ٹیچرز کو معطل کیا گیا
تاہم کل سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سرکاری سکول میں فی میل ٹیچرز کو ایک اور سبزی بناتے اور باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے
چونکہ کل سکولوں میں چھٹی تھی اس لئے ویڈیو کچھ دن پرانی ہے تاہم باعث تشویش ہے جس پر والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہر سکول میں کیمرے لگے ہونے کے باوجود فی میل ٹیچرز بڑے دھڑلے سے سکول کے وقت بجائے بچیوں کو پڑھانے کے سبزیاں بنانے اور باتیں کرنے میں مصروف ہیں تو جن سکولوں میں ابھی تک کیمرے نہیں لگ سکے اور یا پھر خراب ہیں تو وہاں ٹیچرز کیا پڑھاتی ہونگی؟ یقیناً وہاں تو وہ سکول میں حاضر ہی نہیں ہوتی ہونگیں
ٹیچرز کی غیر ذمہ داری کے یہ دونوں واقعات سی ای او ایجوکیشن قصور کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں کہ اگر سختی ہوتی تو کیا اسطرح ٹیچرز بےفکر ہو کر بچیوں کا وقت برباد کرتیں؟
بچیوں اور بچوں کے والدین کی طرف سے ضلع بھر کے بوائز و گرلز سکولوں میں اساتذہ پر سختی کرکے ان کو پابند بنانے کی استدعا کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو پڑھانے پر توجہ دیں سی ای او ایجوکیشن و ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ مانیٹرنگ سیل کو فعال کیاجائے جو چھاپے مارے اور غیر ذمہ داری کے مرتکب ٹیچرز کو معطل کرنے کی بجائے مستقل طور پر فارغ کرے تاکہ دوسرے ٹیچرز کو عبرت حاصل ہو اور سرکاری سکولوں میں پڑھائی کو فروغ ملے بصورت دیگر بچے پرائیویٹ سکولوں کا رخ کرینگے

Comments are closed.