زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی۔

Comments are closed.