قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایک ہی الٹراساؤنڈ مشین،لوگوں کو کئی کئی دن بعد کا ٹائم دیا جا رہا ہے ،جس بورڈ پر درج ہے کہ الٹراساؤنڈ کی کوئی فیس نہیں اکھاڑ کر ایک سائیڈ پر رکھا ہوا ہے جبکہ خود سے 150 روپیہ فی الٹراساؤنڈ والا بورڈ لگا رکھا ہے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 32 لاکھ والے ضلع کے ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایک ہی الٹراساؤنڈ مشین ہے جہاں ہر وقت رش رہتا ہے خاص کر پہلے سے ٹائم ملنے والے خواتین و مرد صبح اجالا ہوتے ہی پہنچ جاتے ہیں کیونکہ انتہائی رش ہونے کے باعث کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں اور تو اور جس بورڈ پر الٹراساؤنڈ کی ہدایات کے ساتھ فیس کے متعلق درج ہے کہ کوئی فیس نہیں اسے اکھاڑ کر ایک کونے میں رکھا گیا ہے جبکہ 150 روپیہ گی الٹراساؤنڈ کا چھوٹا سے بورڈ لگایا ہوا ہے اور ہر کسی سے 150 روپیہ فی الٹراساؤنڈ وصول کئے جا رہے ہیں
لوگوں نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے استدعا کی ہے کہ الٹراساؤنڈ مشینوں کی تعداد زیادہ کی جائے اور الٹراساؤنڈ کے نام پر مریضوں سے جگا وصول کرنے والوں سے أہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

Shares: