قصور
مرغی فروشں کی من مانیاں جاری،سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر گوشت کی فروخت جاری،گاہکوں کے پوچھنے پر کہنے لگے ہم قانونی ریٹ کو نہیں مانتے،ہمارے ریٹ پر لینا ہے تو لو ورنہ چلے جاؤ

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں دیگر اشیاء خوردونوش کی طرح مرغی فروشوں نے بھی اپنی من مانیاں کر رکھی ہیں
نمائندہ باغی ٹی وی کو ملک فرقان سکنہ کھارا نزد قصور بائی پاس نے بتایا کہ میں بروز اتوار اپنے قریبی دکاندار سعید میئو سے گوشت لینے اس کی دکان پر گیا تو مجھے گوشت کا ریٹ 330 روپیہ بتایا جس پر میں نے اس دن کی لگی پرچی پر درج قیمت 281 پر گوشت فروخت کرنے کا کہا تو مجھے اس نے کہا کہ میں کسی سرکاری ریٹ کو نہیں مانتا اگر اسی ریٹ پر گوشت لینا ہے تو لے لو ورنہ دکان سے چلے جاؤ
ضلع بھر میں ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان سے کاراوئی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو اصل قیمتوں پر چیزیں مل سکیں اور اس مہنگائی کے دور میں لوگ سکھ کا سانس لیں

Shares: