قصور
سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کی طرف سے ہڑتال،سکولوں کے اساتذہ و بچے و والدین سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کئے جانے کے اعلان کے بعد سرکاری سکولوں
میں پڑھنے والے بچے،اساتذہ اور بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں
اطلاعات کے مطابق نگران گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا منصوبہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت بچوں کو مفت کتابیں نہیں ملیں گیں اور غریبوں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گے
نیز سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے لاکھوں ملازمین اور اساتذہ بھی متاثر ہوں گے
پنجاب حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اور سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے پورے پنجاب میں ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہر ضلع کے ڈی سی آفس کے سامنے پر امن احتجاج ہو گا
گزشتہ دن سکولوں میں دس بجے کے بعد چھٹی کا اعلان کیا گیا اور احتجاج کیا گیا
زیر تعلیم بچوں،اساتذہ اور بچوں کے غریب والدین نے پنجاب گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ ہم تعلیمی میدان پہلے ہی بہت پیچھے ہیں اب اگر سکولوں کو پرائیویٹ کر دیا گیا تو غرباء کے بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے اور ہم مذید پیچھے رہ جائیں گے اور ترقی بلکل نا کر پائیں گے لہذا گورنمنٹ اپنے فیصلے پہ نظر ثانی کرے اور تعلیم حاصل کرنے والے غریب بچوں،ان کے والدین،اساتذہ و ملازمین پہ شب خون نا مارے