سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،لوگ پریشان

قصور
الہ آباد گلشن اقبال کالونی میں لگے سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹ سے لوگ پانی سے محروم ،ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کی کالونی گلشن اقبال میں سرکاری واٹر سپلائی کیساتھ گورنمنٹ کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا گیا ہے تاکہ لوگ پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں تاہم عملہ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے
جب جی چاہتا ہے کبھی کبھار فلٹریشن پلانٹ چلا دیا جاتا ہے ورنہ زیادہ تر بند ہی رکھا جاتا ہے
اس بابت اہلیان علاقہ نے متعلقہ شحض کو کئی بار کہا بھی ہے تاہم کوئی فائدہ حاصل نا ہوا
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت دور سے پانی لانا پڑتا ہے حالانکہ گورنمنٹ نے ہمیں ہمارے علاقے میں سہولت دی ہوئی ہے مگر عملہ کی نااہلی سے ہم اس سہولت سے محروم ہیں
اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.