لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دے دی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی۔

باغی ٹی وی: پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہوا جس میں 90 نکات پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ میں صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، دستاویزی کارروائی بعد میں ہوتی رہے گی، کابینہ اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے ”زیرو ٹائم ٹوا سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلیے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں، فوری طورپر این او سی ملے گا، مریم نواز نے کہا کہ انڈسٹری لگانے کیلئے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔

تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا

اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، جبکہ طلبہ کیلئے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا گیا، کرایو بلیشن“مشین کیلئے 580 ملین کے فنڈز کی منظور ی دیدی گئی۔

کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، جس سے 30 ملین افراد مستفید ہوں گے، اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔

اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، صفائی مہم پر تفصیلی بریفنگ

Shares: