رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہو گیا، آج پہلا روزہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نگہبان راشن پیکج کی ترسیل کا عمل جاری ہے تو وہیں آج سستے آٹے کے ٹرکوں نے روزے میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں

لاہور کے مختلف علاقوں میں سستے آٹے کے ٹرک لگ گئے ہیں، سستے آٹے کے ٹرک دیکھ کر شہری آٹا خریدنے پہنچ گئے تا ہم شہریوں کو جا کر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آٹاسستا نہیں مل سکتا، شہریوں نے یوٹیلٹی سٹور کے بھی چکر لگائے مگر وہاں‌بھی شہریوں کو آٹا اسی نرخ پر مل رہا جو عام مارکیٹ کا ہے، شہریوں نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے،

لاہور کے علاقوں میں سسٹے آٹے کے ٹرک لگے تو روزے داروں کی ٹرک کے سامنے لمبی لائنیں سامنے آئی،ہاتھ میں شناختی کارڈ تھامے 8171 پر اپنی تصدیق کے منتظر ،تا ہم تصدیق نہ ہونے پر شہری مایوس واپس لوٹنے پر مجبور پو گئے، ٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 کلو کا سستا آٹا 648 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے،سستا آٹا صرف بے نظیر اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ لوگوں کو ہی دیا جا رہا ہے ، شہریوں کاکہنا ہے کہ وہ غریب لوگ جو رجسٹرڈ نہیں ،آمدن کم ہے اسے آٹا نہیں دیں رہے،روزے میں لائنوں میں لگ کر غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں ، جو لائن میں لگ رہا وہ لاہور کا ہی شہری اورریلیف کا مستحق ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا راشن پیکج بھی لاہور میں ن لیگی کارکنان کو دیا جا رہا عوام تک پہنچ رہا،وہ کارکنان جن کی فہرستیں انتخابات سے قبل بنا لی گئی تھیں انہیں کے گھروں تک راشن پہنچایا جا رہا ، سستے آٹے کے لئے لائن میں لگے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم مختلف علاقوں میں رہتے ہمیں تو ابھی تک لاہور میں رہتے ہوئے راشن پیکج نہیں ملا.

Shares: