پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن کی پروازوں کا31 اکتوبر سے آغاز

کراچی: پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے ملک کے مختلف شہروں سے پروازیں شروع کر رہی ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کر رہی ہے جس کا ان شہروں کیلیے یک طرفہ کرایہ 13,999 روپے ہو گا-

لیکسن گروپ اور ائیرعربیہ کی نئی ائیر لائن کا پاکستان میں آغاز آئندہ سال کی دوسری سہ ماہی تک متوقع

مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی، دوران سفر انھیں مفت انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کی جائے گی ایئر لائن کو اس ماہ کے اوائل میں آپریشنز شروع کرنے کا لائسنس مل گیا تھا۔

فلائی جناح پرائیویٹ جوائنٹ وینچر بجٹ ایئرلائن ہے جس کا قیام کراچی سے عمل میں آیا تھا اور اسے ایئرعریبہ کے کامیاب سستے ماڈل کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے اس کے آپریشنز کا بنیادی مقصد سستا، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں ایئرلائن کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک کی پانچویں ایئرلائن کے طور پر آپریشنز کا لائسنس مل گیا ہے۔

فضائی آپریشنز کیلیے فلائی جناح نے پاکستان سول ایوی ایشن کے تمام پیشہ وارانہ تقاضے اور سیفٹی ریگولیشنز پورے کیے تھے۔اس سال مارچ میں فلائی جناح نے ‘FJ’ کے طور پر اپنے ویژیول برانڈ کی شناخت کرائی تھی، اس کا سرخ رنگت ایئرلائن کے جوبن اور جدیدیت کی عکاسی کرتا ہے۔

سستے فضائی سفرکے لیےسستی ایئرلائن ‘فلائی جناح’ نے پرواز کا لائسنس حاصل کرلیا

ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ اور ایئر آپریٹنگ لائسنس کا حصول اس بات کی تصدیق ہے کہ فلائی جناح نے تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام حفاظتی ضوابط کی بھی پابندی کی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کی طرف سے سخت معائنے کے مکمل ہونے کے بعد کمپنی مسافر اور کارگو ایئرلائن شروع کرنے کے لیے محفوظ ثابت ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر لائن نے پی سی اے اے کی طرف سے مقرر کردہ تمام تکنیکی اور آپریشنل تقاضوں کی مکمل تعمیل کی ہے۔

پاکستان کے لیکسن گروپ اور ایئر عریبہ نے گزشتہ سال ستمبر میں سستی ترین ایئر لائن کے طور پر فلائی جناح کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

پاک فوج کا اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں عالمی امن کو برقرار رکھنے کا عزم

قبل ازیں گزشتہ برس ستمبر 2021 میں لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہم ایئر عربیہ کے ساتھ پاکستان کی نئی سستی ایئرلائن شروع کرنے پر پرجوش ہیں۔ فلائی جناح پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کی خدمت کرے گی اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے ایئر ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ترقی کو سپورٹ کرے گی۔ ایئر عربیہ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور ہم نئی ایئر لائن کو شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہا تھا کہ ہم لیکسن گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان کی نئی سستی ایئر لائن شروع پر خوش ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ فلائی جناح پاکستان کے ایئر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اچھا اضافہ کرے گی، اور اس سے نوکریاں پیدا ہوں گی اور سیاحت میں بہتری آئے گی ہم لیکسن گروپ اور حکومت پاکستان کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چونیاں : ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت عملے کا شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن…

پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ایئر عریبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کی شراکت داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا-

Comments are closed.