قصور
موضع میر محمد میں
سستی سبزی و پھل سٹال، رمضان کے دوسرے عشرے سے عید تک جاری رہے گا،اہلیان علاقہ کا مستقل سٹال لگانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع میر محمد میں خدمت کمیٹی میر محمد کے زیر سایہ قاری عبدالرحمن ساجد کی سرپرستی میں سستی سبزی و پھل کا سٹال رمضان کے دوسرے عشرے سے شروع کیا گیا ہے جس سے اہلیان علاقہ مستفید ہو رہے ہیں
اہلیان علاقہ نے بتایا کہ ہمیں سستے سٹال سے دکانوں سے فی کلو سبزی و پھل 50 روپیہ فی کلو تک رعایت مل رہا ہے جو کہ اس مہنگائی کے دور میں ایک بہت بڑی عظیم کاوش ہے
یہ سٹال صبح سویرے لگایا جاتا ہے جس میں 10 سے 12 سبزیاں و سبزی مصالحہ جات پچاس پچاس کلو منڈی سے خرید کر اس سٹال پہ سستے بیچے جاتے ہیں

مقامی لوگ صبح سویرے سٹال لگتے ہی پہنچ جاتے ہیں اور سبزی و پھل کا وسیع سٹاک ظہر سے قبل ہی ختم ہو جاتا ہے
انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سٹال عید تک لگایا جائے گا تاہم مستفید ہونے والے اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ اس سٹال کو مستقل کیا جائے تاکہ مہنگائی کی ماری عوام کو ریلیف مل سکے

Shares: