سٹالوں پر لگے باجے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث
قصور سٹالوں پر لگے باجے شہریوں کے لئے وبال جان
تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ لگے یوم آزادی کے سٹالوں پر لگے باجے شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں بچے اور منچلے نوجوانوں یہ باجے سٹالوں سے خرید کر سارا دن بجاتے ہیں جس سے عام شہریوں کے علاوہ بزرگوں اور مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان باجوں کی وجہ سے اکثر نوبت لڑائی تک پہنچ جاتی ہے
شہری حلقوں نے ان باجوں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے