قصور
دریائے ستلج میں پانی کی سطح مختلف مقامات پر مختلف،اگلے گھنٹوں میں مذید تبدیلی کا امکان،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑا فلڈ ریلیف ریسکیو آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق تازہ رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے آج 2 ستمبر 2025 صبح 09:00 بجے تک تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 12.30 فٹ
فتح محمد پوسٹ پر 14.50 فٹ جبکہ بکارکے پوسٹ پر ریڈیوس لیول 628.00 ہے
ماہرین کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں مذید تبدیلی کا امکان موجود ہے
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی رپورٹس کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر پانی کا اخراج تقریباً 2,53,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی صورتحال کو ہائی فلڈ قرار دیا گیا ہے
دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے قصور کے دیہات براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں اور متاثرہ دیہات کی تعداد 148 سے تجاوز کر چکی ہے
ضلعی و صوبائی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ریلیف کیمپوں کے ذریعے متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں کئی مقامات سے لوگوں کا بروقت انخلاء مکمل کیا گیا ہے تاہم کچھ دیہات اب بھی شدید خطرے کی زد میں ہیں
پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور اس وقت ان علاقوں میں سب سے زیادہ ریلیف ورک کر رہی ہے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں تک پکی پکائی خوراک،جانوروں کو چارہ اور انسانوں و جانوروں کو ادویات و صاف پانی کی فراہمی بھی جاری ہے