قصور ڈپٹی کمشنر قصور نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے سلسلے میں فیلڈ سٹاف کے ٹریننگ سیشن کا افتتاح کر دیا،پاکستان میں زراعت شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے‘تمام سٹاف دلجمی کیساتھ ٹریننگ حاصل کر کے پوری ایمانداری سے فیلڈ سے ڈیٹا اکٹھا کر ے تا کہ صحیح اعدادوشمار حاصل کئے جا سکیں‘ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری 2024کے سلسلے میں فیلڈ سٹاف کے پہلے ٹریننگ سیشن کا افتتاح کر دیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ قائدٹیچر ٹریننگ کالج میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘ ڈپٹی سینسز کمشنر قصور عبدالنوید‘چیف آفیسر شماریات لاہور ڈویژن ڈاکٹر نگہت نعیم‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی غلام مصطفی کنول، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انچارج شماریات قصور محمد رضوان‘انچارج شماریات تحصیل چونیاں محمد اشفاق بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیجیٹل زراعت شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے تربیتی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پاکستان کی 70فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ پاکستان میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل طریقے سے زراعت شماری‘مال شماری اور مشینری شماری سب کو ملاکر کمبائیڈ شمار کیا جائیگا۔ زراعت شماری کو پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے اسٹاف کی ٹریننگ بہت اہمیت کی حامل ہے اس لئے تمام سٹاف دلجمی کے ساتھ ٹریننگ حاصل کر کے پوری ایمانداری کیساتھ فیلڈ سے ڈیٹا اکٹھا کر ے تا کہ صحیح اعدادوشمار حاصل کئے جا سکیں۔ ڈپٹی سینسز کمشنر قصور عبدالنوید نے بتایا کہ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ مرحلہ وار کروائی جائیگی تا ہم 3دن زراعت شماری کی ٹریننگ ہوگی جس کے بعد تمام فیلڈ سٹاف کا ٹریننگ ٹیسٹ لیا جائیگا اور جو اس کو پاس کریگا اس کو زراعت شماری کی ڈیوٹی سونپی جائیگی۔ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل 28نومبر تا 3دسمبر 2024تک جاری رہے گاجبکہ فیلڈ آپریشن کا آغاز 16دسمبر 2024سے لیکر 31جنوری 2025تک جاری رہیے گا۔

ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کیلئے ٹریننگ سیشن کا افتتاح

غنی محمود قصوری9 مہینے قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاغنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں