کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار انڈسٹری کی 2 بڑی شخصیات کو ٹھہرا دیا۔
باغی ٹی وی: حال ہی میں اداکار سعود نے احمد بٹ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار اداکار شان اور ڈائریکٹر سید نور کو ٹھہرایا،کہا کہ شان شاہد اور سید نور نے انڈسٹری کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اگر یہ دونوں چاہتے تو انڈسٹری بہت آگے جا سکتی تھی۔
سعود نے کہا کہ شان شاہد، سید نور اور چند اور دو چار ڈائریکٹرز سے پہلے کے لوگوں نے بھی صرف اپنا بزنس دیکھا اور فلم انڈسٹری پر توجہ نہیں دی، جبکہ ہمارے پڑوسی ملک میں لوگوں نے اپنا ذاتی بزنس پر نہیں بلکہ انڈسٹری کی ترقی پر توجہ دی، مرحوم سلطان راہی نے اگرچہ بہت اچھا کام کیا لیکن ان کی وجہ سے کافی لوگوں کا کام بھی ختم ہوا جیسے وہ میک اپ نہیں کرواتے تھے تو میک اپ مین بے روزگار ہوگئے-
بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا
انہوں نے کہا کہ میرا فلم انڈسٹری میں آنا حادثاتی تھا، مجھے ایک کردار کی پیشکش کی تو میں نے منع کردیا کہ یہ کام مجھ سے نہیں ہوپائے گا، فلمسازکے اصرار کرنے پر میں نے فلم میں کام کیا میرا خاندان بہت مذہبی ہے، میرے والد نے 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ریڈیو پر قرآن کی تلاوت تھی، میرے خاندان کے بیشتر افراد قرآن کے مشہور قاری ہیں، فلموں میں کام کرنے سے متعلق میں نے اپنے خاندان کو نہیں بتایا تھا۔
بچے کے ولادت، پیٹ کمنز دورہ سری لنکا نہیں جائیں گے
اداکار نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا پاکستان میں فلمیں کم از کم بن رہی تھیں، میری فلمیں ہٹ بھی ہورہی تھیں، میں نے تشدد پر بننے والی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا ، حالانکہ تشدد پنجاب کا کلچر نہیں ہے ، اس لیے مجھے فلموں میں کام دینا بند کردیا گیا اور پھر میں کراچی چلا آیا۔
بعد ازاں اداکار سعود نے اس بات کی وضاحت کی کہ لالی ووڈ کی تباہی کا ذمے دار صرف شان نہیں بلکہ ہم سب ہی ہیں، شان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دوسروں میں کیڑا نکالنے سے پہلے اپنا کیڑا ختم کردے یعنی دوسروں میں نقص نہ نکالے،میں نے یہ بات شان شاہد سے کہی بھی ہے کہ آپ کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ دوسروں میں بہت نقص نکالتے ہیں اور یہ چیز میرے خیال میں غلط ہے،انسان اگر دوسروں میں نقص نکالنے کے بجائے اپنی خامیاں دور کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔
برطانیہ اور جرمنی میں برفباری کے باعث پروازوں میں خلل
واضح رہے کہ سعود نے 90 کی دہائی میں کامیاب فلمیں دیں تاہم فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد وہ ڈراموں میں نظر آنے لگے اور اپنا ایک پروڈکشن ہاوس بھی بنالیا۔