مزید دیکھیں

مقبول

صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا. وزیراعظم

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ...

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

ملک بھر میں عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی...

حافظ آباد:پنڈی بھٹیاں میں رمضان نگران پیکیج میں 500 روپے کی غیر قانونی کٹوتی کا انکشاف

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنڈی بھٹیاں میں رمضان...

سیالکوٹ: زیر تعمیر یونیورسٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں، 15 روز میں نیا پلان طلب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب...

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عارضی طور پر تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل کر دیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری ہے کہ فی الحال ایک ہفتے کیلئے عارضی طور پر فلاٹس معطل کی گئی ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلائٹس معطلی کے فیصلے کو ایک ہفتے سے مزید بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلی بیان کے مطابق وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی لہر مختلف ممالک میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، اس وائرس کے بارے میں ابھی تک حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مخصوص حالات کے علاوہ وہ غیرملکی فضائی کمپنیاں جو مملکت میں موجود ہیں انہیں جانے کی اجازت ہو گی۔ وہ افراد جو 8 دسمبر2020 کے بعد کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ مندرجہ ذیل امور پرعمل کریں۔
ایسے افراد دو ہفتے کےلئے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیں۔ قرنطینہ کے دوران کورونا ٹیسٹ کرائیں اور یہ ٹیسٹ ہر 5 دن بعد دہرائیں۔ایسے افراد جو گزشتہ 3 ماہ کے اندر کسی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرائیں۔وہ ممالک جو نئے کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے وہاں سے سامان کی امپورٹ حسب معمول جاری رہے گی۔

سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد پی آئی اے نے آج تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور متاثرہ مسافروں کو پی آئی اے کال سینٹرز پر رابطہ کرکے درست فون نمبرز کے ساتھ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان جدہ لاہور منسوخ کردی گئی، لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی بھی منسوخ کردی گئی، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا پروازیں منسوخ رہیں گی، متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام مسافروں اپنے درست فون نمبرز پرکال سنٹر 111-786-786کے ذریعہ اندراج کروائیں اور کسی بھی معلومات کیلئے کال سینٹر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan