سعودی عرب نے کن ممالک کو سفری اجازت دے دی؟
سعودی عرب نے 11 ممالک کو سفری اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے
11ممالک میں پاکستا ن شامل نہیں ہے ،متحدہ عرب امارات،امریکا،پرتگال اور دیگر ممالک شامل ہیں آئرلینڈ،اٹلی،سوئٹزرلینڈ اور جاپان کے شہریوں کو کل سے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی ،فرانس کے شہریوں کو بھی کل سے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھناہوگا، سعودی عرب آنے والے افراد کےلیے قرنطینہ اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے
استقرار الوضع الوبائي وفاعلية السيطرة على الجائحة في (11) دولة يسمح بدخول القادمين منها إلى المملكة، اعتباراً من الساعة الواحدة من صباح يوم الأحد 18/ 10/ 1442هـ الموافق 30/ 5/ 2021م. pic.twitter.com/V4DoJb0UFL
— وزارة الداخلية 🇸🇦 (@MOISaudiArabia) May 29, 2021
واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے کئی ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں سعودی عرب نے پاکستان پر بھی سفری پابندی عائد کر رکھی ہیں، حالانکہ ہزاروں پاکستانی سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں، کرونا کی وجہ سے انکے گھروں میں فاقے ہیں، ایک شہری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے بیس بین ممالک میں سے گیارہ ملکوں کی مزید فلائٹس کھول دی ہیں۔ لیکن بدقسمتی کہیں یا سفارتی ناکامی پاکستان ان گیارہ ملکوں میں شامل نہیں ہے، یعنی پاکستان کی فلائٹس کھلنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے