سعودی عرب قطر کے فضائی رابطے آج سے ہوںگے بحال،براہ راست پروازوں کا ہو گا آغاز

0
35

سعودی عرب قطر کے فضائی رابطے آج سے ہوںگے بحال،براہ راست پروازوں کا ہو گا آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اورقطر میں براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز ہو رہا ہے،

سعودی عرب نے چار جنوری کو قطر کے ساتھ فضائی، برّی اور بحری سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیاں ساڑھے3 سال بعد پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہیں، قطری فضائی کمپنی آج سے ریاض، 14 جنوری سے جدہ اور 16 جنوری سے دمام کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

سعودی ائیر لائن آج سے ریاض اور جدہ سے دوحہ کے لیے پروازیں چلا رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطے پہلے ہی بحال ہو چکے ہیں۔

پانچ جنوری کوالعلا میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ سعویوں سمیت جی سی سی ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹ پر قطر آ سکتے ہیں سعودی شہریوں کے لیے ابشر ویب سائٹ سے اجازت نامہ لینا ہو گا جبکہ غیر ملکیوں کو قطر جانے کے لیے خروج و عودہ ایگزٹ ری انٹری ویزہ درکار ہو گا ،سعودی عرب سے قطر جانے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سفر سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرنا ہو گا ،قطر پہنچنے سے پہلے ’ڈیسکور قطر‘ ایپ پر پیشگی ہوٹل بک کرنا ہو گا اور ملک میں داخل ہونے کے دو گھنٹے کے اندر ہوٹل میں 7 دن رہنا ہو گا.

Leave a reply