fbpx

سعودی عرب میں خوتین کو مساوی حقوق دینے کی جانب ایک اور قدم

سعودی عرب میں خوتین کو مساوی حقوق دینے کی جانب ایک اور قدم

باغی ٹی وی : سعودی عرب میں خواتین کو معاشرے کے اندر مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کے حقوق کو موثر بنانے کی طرف سفر جاری ہے . اس سلسلے میں محکمہ پاسپورٹ کے زیر انتظام 365 خواتین سپاہیوں کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا۔

وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے والی اس تقریب میں تربیتی پروگرام میں زمینی عسکری مشقوں کے علاوہ پاسپورٹ کے ٹکنالوجی نظام پر تربیتی پروگرام اور دستاویزات میں جعل سازی کے انکشاف کے طریقوں کی آگاہی شامل ہے۔

فارغ التحصیل خواتین کے لیے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی طرف سے فارغ ہونے والی خوتین کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیاگیا ۔ اس سرٹفکیٹ میں کورس میں شریک خواتین کی سنجیدگی کو سراہا گیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے سخت گیر قوانین میں بتدریج نرمی لائے ہیں اور اس کے تحت اب ملک میں خواتین کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت ہے۔

سنہ 2016 میں انھوں نے ملک کے معاشی مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ پیش کیا جس کے تحت سنہ 2030 تک ملک میں ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد 22 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کرنے کا ہدف بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ان تبدیلیوں کے باوجود ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سعودی خواتین نے ملک سے بھاگ کر مغربی ممالک جیسے کینیڈا میں پناہ لینے کی درخواست کی ہے اور اس کی وجہ سعودی عرب میں صنفی بنیادوں پر تفریق اور دباؤ کو ٹھہرایا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.