ڈھاکا سے ریاض کی سعودی ائیر کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صبح 7:28 پرلینڈ کیا
plane

کراچی: بھارت نے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی مسلمان مسافر کی طبیعت خرابی کے باوجود پرواز کو ممبئی ائیرپورٹ پر اترنے نہ دیا،بعد ازاں ڈھاکا سے ریاض کی سعودی ائیر کی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی-

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 805 رات 3:57 پر ڈھاکا سے ریاض کیلئے روانہ ہوئی، طیارہ بھارتی فضائی حدود میں تھا کہ طیارےمیں سوار 44 سالہ مسافر ابو طاہر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے طیارےکا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا،اور پائلٹ نے اے ٹی سی ممبئی سے انسانی ہمدردی کی بنا پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر ممبئی کا جواب ملنے تک طیارہ ممبئی کی لینڈنگ اپروچ لے چکا تھا تاہم اے ٹی سی ممبئی نے متاثرہ مسافر کی قومیت اور دیگر تفصیلات مانگیں جس پر ممبئی ائیرپورٹ حکام نے بنگلا دیشی مسلمان مسافر کو آف لوڈ کرنے سے انکار کردیا،ائیر ٹریفک کنٹرول ممبئی نے سعودی طیارے کو لینڈنگ دینے سے صاف منع کردی-

ا جس پر پائلٹ نے لینڈنگ منسوخ کرکے اے ٹی سی کراچی سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور اے ٹی سی کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ کراچی کی طرف کردیا گیا اور پرواز نے ہنگامی صورتحال ہونے کے باوجود دگنا سفر کرکے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صبح 7:28 پرلینڈ کیا۔

بنگلا دیشی مسافر کو ہائی بلڈ پریشر سے مسلسل قے آرہی تھیں کراچی ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے اور طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے، ڈاکٹرز کی ٹیم نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی، بعدازاں پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107فلسطینی شہید اور 145زخمی

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Comments are closed.