بینک اسلامی کی جانب سے ریاض میں سعودی عرب کے دارالحکومت تعینات پاکستان کے سفیر، عزت مآب، جناب احمد فاروق کے اعزاز میں اعلیٰ سطح کے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس عشائیے میں سعودی عرب کی سول سوسائٹی اور ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر احمد فاروق نے دونوں ممالک کے مابین گہرے اسٹریٹجک ہم آہنگی، دیرپا باہمی اعتماد اور مشترکہ اسلامی یکجہتی کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کی کاوشوں کو بھی سراہا جو عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب میں موجود شرکاء نے سفیر احمد فاروق کی خدمات اور سفارت خانے کی مسلسل معاونت پر اُن کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ اُن کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ” سعودی عرب کا وژن 2030، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد و وزیر اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دوراندیش قیادت کا عکاس ہے، اور دیگر ممالک کے لیے ایک قابلِ تقلید معیار کی حیثیت رکھتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا: "بینک اسلامی شریعت کے مطابق بینکاری کی عالمی ترقی کو آگے بڑھانے اور دنیا بھر کی کمیونٹیز کے لیے بامعنی قدر پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔”ڈائیلاگ کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے لیے مزید گہرے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

بینک اسلامی نے سود سے پاک اسلامی فنانسنگ کے فروغ اور کمیونٹی کی سطح پر وسیع تر اقدامات کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا.

Shares: