ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، جن پر بیرون ملک بھیک مانگنے کا الزام تھا۔

گرفتار افراد میں 2 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔ملزمان سعودی عرب میں عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے کی نیت سے جا رہے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں خیرات علی، محمد پرویز، کنیز بی بی، فائز مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ، اور شازیہ شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق لیہ، بھکر، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ملزمان نے فلائٹ نمبر SV801 کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ان کے پاس نہ ہوٹل بکنگ تھی اور نہ ہی عمرے کے اخراجات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دے سکے۔

ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان پہلے بھی سعودی عرب جا چکے ہیں اور گداگری میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان عمرے کے قواعد و ضوابط کے بارے میں بھی مطمئن جواب دینے میں ناکام رہے۔گرفتار افراد کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے جائیں گے

حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو ٹریول ہسٹری کی بنیاد پر اجازت دی جائے۔تمام عمرہ مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ سخت کی جائے۔بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Shares: