الریاض کے نجی ہوٹل میں ” پاکستان انٹرنیشنل سکول ایجوکیشنل کانفرنس ” کا اہتمام
الریاض (نامہ نگار) پاکستان انٹرنیشنل سکول الریاض کی جانب سے الریاض کے نجی ہوٹل میں ” پاکستان انٹرنیشنل سکول ایجوکیشنل کانفرنس ” کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کی گئی ۔
الریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے لنک آفیسر محمد معصوم کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں پاکستانی طلباء کے لئے رہنمائی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں تاکہ طلباء و طالبات کو دیگر ممالک اور سعودی عرب میں تعلیمی رہنمائی مل سکے اور پاکستان انٹرنیشنل سکول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
طلبہ و طالبات کو تعلیمی کیر ئیر کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی اس کاوش کو سراہا۔کانفرنس طلباء و طالبات سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ طلبہ اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی رہنمائی ملی۔اس تعلیمی نمائش میں غیر ملکی اور پاکستانی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے۔پاکستان انٹرنیشنل سکول ایجوکیشنل کانفرنس نوجوان طلبہ کو مستقبل کی نئی راہیں فراہم کر نے کے لئے معاون رہا، طلباء طالبات نے ایسی سرگرمیوں کو اپنے تعلیمی کیر ئیر کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔