سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کا اعلان
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب میں آئل پمپس پر ڈرون حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا،اور انسداد دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مزمت کرتا ہے.
واضح رہے کہ سعودی عرب میں تیل کے پمپس پر ڈرون حملے کئے گئے ہیں. سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر سات ڈرون حملے کئے گئے.