سعودی عرب میں کرونا کے 103 مریض، عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاطتی تدابیر کے طور پر سعودی عرب نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاطت کے پیش نظر عوامی اجتماعات، تقریبا ت پر پابندی لگائی ہے، شادی ہال، ایسے ہوٹل جہاں تقریبات کا ہال ہو یا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوسکتے ہوں، ان سب پر وقتی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے.

دوسری جانب سعودی عرب میں ہفتے کو کورونا کےمزید سترہ کیس سامنے آئے ہیں ۔جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی ہے، سعودی وزارت صحت کے مطابق جن 17 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک مریض ایران سے ہو کر آیا تھا جو اس وقت الاحسا کے قرنطینہ میں موجود ہے.

آج سامنے آنے والا دوسرامریض مقامی طور پر کورونا کا شکار ہوا جوپہلے سے کورونا میں مبتلا شخص سے میل جول رکھے ہوئے تھا،تیسرا اور چوتھا مریض اٹلی اور ایران سے ہو کر مملکت پہنچا جنہیں قطیف کے آئسولیشن سینٹرمیں رکھا گیا ہے۔سعودی عرب میں ایران سے آنے والی ایک خاتون میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے دیگر مریضوں میں ایک امریکی ، تین سعودی جو برطانیہ سے آئے تھے .چار مریض امارات سے ہوتے ہوئے فرانس سے مملکت پہنچے تھے۔

دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے

 

 

Leave a reply