سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں کتنی ہو گئیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 364 مریض سامنے آئے جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 3651 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد ہلاک ہو ئے جس کے بعد مملکت میں ہلاکتیں 47 ہو گئی ہیں.
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 24 گھنٹے کے دوران 19 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 685 ہو گئی ہے، سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
مدینہ منورہ ریجن میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 510 ہو گئی ہے جس میں سے 480 ایکٹیو کیس ہیں 16 کی ہلاکت ہوچکی ہے- 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ینبع کمشنری میں جمعہ کو نئے 9 مریض سامنے آئے،الحناکیہ کمشنری میںکرونا کے دو نئے اور العلا میں ایک مریض سامنے آیا ہے.
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ سے زائد کرونا وائرس کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔’کورونا وائرس کے ٹیسٹ ملک کے مختلف شہروں میں قائم 10 لیبارٹریز میں کیے جاتے ہیں۔ تمام ٹیسٹ ’مولیکیولر پالمائزیشن‘ ٹیکنالوجی کے تحت کیے جاتے ہیں جن میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے.