سعودی عرب میں دوسرے روز بھی ریکارڈ کرونا کیسز ، حکام پریشان

0
30

سعودی عرب میں دوسرے روز بھی ریکارڈ کرونا کیسز ، حکام پریشان

باغی ٹی وی : کورونا وائرس سعودی عرب میں بھی اپنا زور کھا رہا ہے . سعودی عرب میں مسلسل دوسرے روز کروناوائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔وزارتِ صحت نے بدھ کے روز 1028نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 12 مریض چل بسے ہیں۔
آج بھی سب سے زیادہ 431 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔مکہ مکرمہ میں 220 اورمنطقہ شرقی میں 157نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ اعدادو شمار
گذشتہ 24 گھنٹے میں دارالحکومت الریاض میں ریکارڈ کیے گئے .

دوسرے ممالک کیطرح سعودی لوگ کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل نہیں‌کر رہے . ۔اس وجہ سے یومیہ کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔وزارت داخلہ نے خبردارکیا ہے کہ اگر لوگوں نے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاتولاک ڈاؤن اور شہروں کی بندش سمیت دوبارہ سخت پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق 21 اپریل کو مملکت میں کروناوائرس کے کل کیسوں کی تعداد 408038 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6858 مریض وفات پاچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے مزید 824 مریض تن درست ہوگئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے کل کیسوں کی تعداد 391362 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں جنوری میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد ایک سو سے بھی کم رہ گئی تھی جبکہ جون 2020ء میں سب سے زیادہ یومیہ کیس ریکارڈ کیے گئے تھے اور تب ایک دن میں تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد چار ہزار سے بڑھ گئی تھی لیکن گذشتہ دو ماہ کے دوران میں کووِڈ کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے اوراب یومیہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔

Leave a reply