مزید دیکھیں

مقبول

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

منیر اکرم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سبکدوش

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور...

لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر...

پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان بنا دیا

ریاض: سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان کرتے ہوئے ڈیجیٹل سہولت فراہم کردی۔

باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ای عمرہ گیٹ‘‘ متعارف کرایا تھا جس پر جاکر معتمرین محض چند ضروری معلومات فراہم کرکے فوری طور پر عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

کورونا وبا:ملک میں اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ پر اندراج کے طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سہولت سے ان ممالک کے شہری فائدہ اُٹھاسکتے ہیں جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی عائد نہیں ہے۔ ایسے ممالک کے معتمرین مندرجہ زیل طریقہ کار پر عمل کرکے عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

معتمرین ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں، معتمرین وزارت حج و عمرہ کے لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی کا انتخاب کریں پھر اپنی سہولت اور آسانی کے مطابق مناسب پیکیج چنیں جس میں رہائش اور بنیادی سہولیات بھی شامل ہیں پھر منتخب کردہ پیکیج کی رقم ادا کریں۔

عمرہ ویزہ حصول کے خواہش مند افراد ’ای عمرہ گیٹ‘ پر اندراج کے بعد اپنے منتخب کردہ ٹریولنگ ایجنسی کے دفتر جائیں اور اپنا پاسپورٹ پیش کرکے عمرہ فارم پُر کریں اور اپنے وطن سے روانگی اور ادائیگی عمرے کے بعد واپسی کی تاریخ کی تصدیق کریں-

علاوہ ازیں آمد و رفت کے ٹکٹ، میڈیکل انشورنس اسکیم اور سعودی عرب کی منظور کردہ کورونا ویکسین کی مصدقہ سند پیش کریں تو ویزہ جاری کردیا جائے گا اس کے ساتھ ہی ایپ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت پیشگی حاصل کرلیں تاکہ بعد میں زحمت نہ ہو-

مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری بارعالمی وبا کا شکار

دوسری جانب "العربیہ ڈاٹ نیٹ” اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے تین مہینوں "رجب ، شعبان اور رمضان” کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہو گا جب سعودی عرب نے کورونا کی پابندیاں اٹھنے کے بعد متعدد ممالک نے مسافروں کی آمدو رفت شروع کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمرہ زائرین کی مکہ المکرمہ تک تمام تیاری مکمل کرلی ہے اور اب ازبکستان، لیبیا، مصر، تونس، الجزائر، انڈونیشیا ، پاکستان اور بھارت سے عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے 201 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر ان کے آبائی وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔

اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

ان کا مزید کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کی آسانی اور سہولت کے لیے غیر معمولی سروسز فراہم کی گئی ہیں تاکہ اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو مناسک اور عبادت کی ادائی میں کسی قسم کی دقت اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑےعمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی ان کی خدمت کرنے اور عازمین کو ہوٹل، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ سمیت بہترین سروسز اور ان کی مہمان نوازی کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں عمرہ سیکٹر کی بحالی، ہوٹلوں میں رہائش کی سرگرمیوں میں اضافے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نقل و حمل، ریستوراںوں میں بکنگ، خریداری اور دیگر ذرائع میں تجارتی نقل و حرکت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ادھر سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کورونا کے 4 ہزار 662 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد وَبا پھیلنے کے بعد سب سے زیادہ تشخیص شدہ یومیہ کیس 4 ہزار919 کے قریب پہنچ گئی ہے یہ تعداد جون 2020ء میں ریکارڈ کی گئی تھا۔

کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون،فلورونا کے بعد ڈیلٹا کرون:نیاوائرس کتنا خطرناک ہے ماہرین نے…

سعودی عرب میں کورونا سے اب مجموعی طور پر 8 ہزار 897 افراد وفات پاچکے ہیں گذشتہ 24 گھنٹے میں2051مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اس طرح شفایاب ہونے والےکیسوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار558 ہو گئی ہےسعودی عرب میں شہریوں اورمکینوں کوویکسین لگانے کے لیے ایک جامع مہم چلائی گئی ہے اور اب تک ویکسین کی 52,901,992 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

دریں اثناء سعودی عرب نے نافذالعمل کورونا کے قواعد وضوابط پرنظرثانی کی ہے اورخلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے کی رقم بڑھا دی ہے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو لوگ سرکاری یا نجی مقامات میں داخل ہونے سے پہلے درجہ حرارت کی جانچ سے انکارکرتے ہیں اور سماجی فاصلے کے قواعد پرعمل نہیں کرتے،ان پر266 ڈالر (1000 سعودی ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا بار بارجرم کے اعادے کی صورت میں جرمانے کی رقم266,000ڈالر(100,000 ریال) تک پہنچ سکتی ہے۔اس کے علاوہ اب اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پرچہرے پر دوبارہ ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب میں یکم دسمبر کوکروناوائرس کی نئی شکل اومیکرون کے پہلے کیس کا پتاچلا تھا۔یہ شخص ایک افریقی ملک سے آیا تھا۔اس کے بعد سے حالیہ ہفتوں میں یومیہ کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا