سعودی عرب، شہزادوں کی گرفتاریوں کے بعد شاہی خاندان کے دیگر افراد کو کیا پیٍغام دے دیا گیا؟

0
32

سعودی عرب، شہزادوں کی گرفتاریوں کے بعد شاہی خاندان کے دیگر افراد کو کیا پیٍغام دے دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد کے خلاف مبینہ طور پر بغاوت کے بعد شاہی خاندان کو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ولی عہد کی اطاعت کی ہدایت کی گئی ہے

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کے الزام میں مزید 20 شاہی خاندان کے افراد کی گرفتاریوں کے بعد پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں شاہی خاندان کے باقی افراد کو سعودی ولی عہد کی اطاعت کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔ دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نےگرفتار کیےگئے شہزادوں کی جانب سے ممکنہ بغاوت کی کوشش ناکام بنانےکے بعد شاہ سلمان کی شاہی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں،قبل ازیں شاہ سلمان کی صحت کے حوالےسے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

سعودی قیادت کے قریبی ذرائع نے بتایا ہےکہ شاہ سلمان صحت مند ہیں اور شہزادوں کی گرفتاریوں کا مقصد شاہی خاندان میں نظم و ضبط نافذ کرناہے، شہزادوں کی گرفتاریاں ان کے منفی رویے کے باعث عمل میں لائی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق سعودی حکام نے جن 3 افراد کو حراست میں لیا ان میں دو شخصیات انتہائی اہم اور بااثر ہیں حراست میں لیے جانے والے سابق ولی عہد محمد بن نائف سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں جنہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2017 میں برطرف کرکے گھر میں نظربند کیا تھا

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تینوں شخصیات کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے اور کالے کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی گارڈ ان کے گھروں پر آئے اور مکمل تلاشی بھی لی۔ دوسری جانب عرب خبر رساں ادارے الجریزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں شخصیات کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے

واضح رہے کہ 2017 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں ارکان، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے مطابق ان شخصیات نے بدعنوانی کرکے اربوں ریال ہتھیائے تھے

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

Leave a reply