کرونا کی تباہ کاریاں‌:سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں

0
19

ریاض:کرونا کی تباہ کاریاں‌:سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں، اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹوں کے اندر مملکت واپس آنے کی ہدایت، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق اگلے ماہ 17 مئی سے مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا، تاہم اس کے باوجود پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں موجود مسافروں کی مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن سمیت جن جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک میں موجود کسی شخص کو سعودی عرب داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”346426″ /]

سعودی حکام کی طرف سے یہ پیغام بھی دنیا بھرمیں پہنچا دیا گیا ہےکہ اگر مذکورہ ممالک میں اگر کوئی سعودی اقامہ ہولڈر موجود ہے، تو وہ 72 گھنٹے کے اندر سعودی عرب واپس آ جائے، اس کے بعد کسی شخص کو مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے مذکورہ ممالک میں کرونا کے دوبارہ اور تشویش ناک پھیلاو کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس سے قبل سعودی ائیرلائن کا بھی ایک اعلامیہ سامنے آیا تھا جس نے پاکستانی شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

Leave a reply