سعودی عرب نے یمن کے عوام کے لیے سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر نو کے تحت 1.38 بلین سعودی ریال (368 ملین امریکی ڈالر سے زائد) کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی اخبار سعودی کے مطابق یہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارشات پر فراہم کی جا رہی ہے، جو یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے مملکت کے عزم کا اظہار ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ امدادی پیکیج یمن کی اقتصادی، مالی اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ ملک شدید اقتصادی بحران سے نکل سکے۔ یہ امداد یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رشاد العلیمی کی درخواست پر دی جا رہی ہے۔
اعلان کے مطابق امداد میں حکومت کے بجٹ کی معاونت، ایندھن کی فراہمی اور عدن میں قائم شہزادہ محمد بن سلمان اسپتال کے عملیاتی بجٹ کی فراہمی شامل ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امداد شفاف حکمرانی کے اصولوں کے تحت دی جا رہی ہے تاکہ یمنی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کو تقویت دی جا سکے۔
ایشیا کپ: بھارتی کپتان نے ہینڈ شیک سوال کو نظرانداز کردیا
افغانستان میں 679 کتابوں پر پابندی، 18 مضامین بھی نصاب سے خارج
اردو الفاظ استعمال کرنے پر بھارتی ٹی وی چینلز کو نوٹسز
ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں دوبارہ آمنے سامنے، اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری مقرر