بین الاقوامی سفری پابندیاں ، سعودی عرب نے اقدامات شروع کردیے

بین الاقوامی سفری پابندیاں ، سعودی عرب نے اقدامات شروع کردیے

باغی ٹی وی : سعودی عرب نے نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق اقدامات شروع کردیے ہیں جبکہ ٹکٹ مہنگے ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں سفری پابندی کے خاتمے میں 35 روز باقی رہ گئے،

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں المسافر کلب ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق الزہرانی کا کہنا ہے کہ مملکت میں عام نرخوں کے مقابلے میں 30 فیصد تک ٹکٹیں سستی ہیں تاہم رمضان کے دوسرے ہفتے کے بعد سے ٹکٹوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ جس طرح بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے دن قریب آرہے ہیں ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، کوروناویکسین لگوانے والے بھی سفر کرنا چاہیں گے جس سے طلب میں اضافہ ہوگا اور نرخ بڑھیں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں المسافر کلب ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق الزہرانی نے کہا ہے کہ ابھی ٹکٹ سستے ہیں اور پندرہ رمضان تک سستے رہیں گے اور عام نرخوں سے 30 فیصد کم ہیں البتہ رمضان کے دوسرے ہفتے کے بعد ٹکٹوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ 17 مئی مقرر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.