فٹ بال اسٹار لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ عرب کے فٹ بال کلب نے لیونل میسی کو 4 سو ملین یورو سالانہ میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیونل میسی کو الہلال کلب نے یہ پیشکش کی ہے لیونل میسی کو پیشکش کا انکشاف فٹ بال کے معروف اطالوی صحافی فبریزیو رومانو نے کیا ،لیونل میسی کا فرانسیسی کلب پی ایس جی کو معاہدہ ختم ہونے پر چھوڑنے کا امکان ہے ،اطالوی صحافی کے مطابق لیونل میسی کو کلب کی جانب سے باضابطہ پیشکش کی جا چکی ہے ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان میسی کے یورپ کے ایک اور کلب سے کھیلنے میں دلچسپی ہے لیونل میسی اگر پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے کرسٹیانو رونالڈو سعودی لیگ النصر کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا تھا
فٹبالر لیونل میسی کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا
لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا۔