یمن میں الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی بمباری

0
148

صنعا: یمن کے صوبے الحدیدہ میں یمن کی مسلح افواج کے آپریشنل ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے الحدیدہ میں حیس اور الجبلیہ کو کئی بار نشانہ بنایا۔

 

سعودی اتحاد نے فائربندی کی کئی بار خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو دسیوں بار فضائی اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ شدید گولہ باری بھی کی۔

 

اقوام متحدہ کی کوششوں سے دو بار جنگ بندی کی مدت میں توسیع بھی کی گئی اور دوسری بار کی مدت دو اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔اب تک چھے ماہ تک جنگ بندی رہی جبکہ اس دوران سعودی اتحاد یمن کو مسلسل نشانہ بناتا رہا ہے۔

کند ھ کوٹ : شادی سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشے کو کوچ کی ٹکر، 3 جاں بحق 3 زخمی

 

دوسری جانب شہر حیس میں جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کے دور کی باقی بچی بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ادھر صوبے ابین میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں چھے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

دریں اثنا متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوب کی عبوری کونسل کے فوجیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے ابین میں واقع مودیہ کے علاقے وادی عومران میں داخل ہونے والے راستے میں گشتی فوجی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی

رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو لودر کے علاقے محنف کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل کا، جو سن دو ہزار سترہ میں قائم ہوئی ہے، جنوبی یمن کے مختلف علاقوں منجملہ عدن اور صوبے سقطرا پر قبضہ ہے۔

ننکانہ :سرگرم ڈکیت،خطرناک اشتہاری مجرم اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار

جبکہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور جنوبی یمن کی اس کونسل کے مسلح افراد کے درمیان شدید جنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس آپسی جنگ میں بھی اب تک بڑی تعداد میں دونوں طرف کے مسلح افراد مارے جا چکے ہیں۔

Leave a reply