سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ایرانی فوجی سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان پہلی بار براہِ راست فون پر بات چیت ہوئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایرانی فوجی سربراہ میجر جنرل موسوی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے وعدوں پر گہرا شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کال خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان امن کے فروغ اور بات چیت کے راستے کھولنے کی ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مار گرائے،بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

کراچی، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Shares: