سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو گرفتار کیا ہے
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق سعودی حکام نے جن 3 افراد کو حراست میں لیا ان میں دو شخصیات انتہائی اہم اور بااثر ہیں حراست میں لیے جانے والے سابق ولی عہد محمد بن نائف سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں جنہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2017 میں برطرف کرکے گھر میں نظربند کیا تھا
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تینوں شخصیات کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا جس کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے اور کالے کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی گارڈ ان کے گھروں پر آئے اور مکمل تلاشی بھی لی۔ دوسری جانب عرب خبر رساں ادارے الجریزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں شخصیات کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے
واضح رہے کہ 2017 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں ارکان، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے مطابق ان شخصیات نے بدعنوانی کرکے اربوں ریال ہتھیائے تھے