سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

ابراہیم رئیسی نے تہران کے صدارتی محل میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیر مقدم کیا
0
42
iran

تہران: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتے کے روز تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔

تازہ ترین: سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل اور صدر رئیسی کے درمیان بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں عہدے داروں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مختلف علاقائی مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی ہے شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تہران کے صدارتی محل میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیر مقدم کیا،سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے ایرانی صدر، حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے بھی سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کار نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت میں دو طرفہ بات چیت کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

شہزادہ فیصل نے ایرانی وزیرخارجہ سےمذاکرات کو’مثبت’ قرار دیا اورکہا کہ بات چیت میں اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہم دونوں ممالک میں سفارتی اور قونصلیٹ مشنز کی دوبارہ بحالی پر کام کر رہے ہیں، الریاض کو امید ہے کہ تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ سفارت خانے کو بحالی دیکھ چکے ہیں اور ساتھ ہی جدہ میں قونصلیٹ مشن اور او آئی سی مشن بھی دیکھا ہے اس سب کے بعد جلد ہی تہران میں سعودی سفارت خانہ بھی بحالی کر دیا جائے گاہم عازمین حج کو خوش آمدید کہتے ہیں سعودی عرب نے رحمٰن کے مہمانوں خدمت کے لیے تمام تر توانائیاں اور ادارے متحرک کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے ریاض میں سفارت خانے کی بحالی اور جدہ میں قونصلیٹ، او آئی سی کا نمائندہ دفتر کھولنے کے لیے راہ ہموار کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہےایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایرانی عازمین حج کی میزبانی کرنے پر بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہماری تمام تر توجہ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری پر مستحکم تعاون پر مرکوز ہے۔

سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا

Leave a reply