سعودی حکومت نے ایران کے خلاف بڑی پابندی کا مطالبہ کردیا

0
19

سعودی حکومت نے ایران کے خلاف بڑی پابندی کا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : سعودی عرب نے ایران کے خلاف ایک بار پھر یہ قرار داد پاس کی ہے اور اپنے اجلاس میں اس پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحے کے بائیکاٹ کی مدت میں توسیع کی جائے .

فارس نیوز ایجنسی سعودی عرب کی شاہی کابینہ نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ایران ہتھیاروں سے اپنی پراکسی چلا رہا ہے اس لیے اس کے خلاف ہتیاروں کے بائیکاٹ کی مدت بڑھائی جائے۔

ایران پر الزم ہے کہ حوثی باغیوں کے اسلحے کی ضروریات کو پورا کررہا ہے جس سے حوثی سعودی عرب حملے کرتے ہیں اور اہداف کو نشانہ بناتے ہیں.

آل سعود کی شاہی کابینہ کی جانب سے یہ درخواست ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب سعودی اتحاد امریکہ کی نگرانی میں اپنے تباہ کن ہوائی حملوں سے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے یمن کے سول اور نہتے عوام بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں.

حوثی باغیوں کی تحریک انصاراللہ نے بارہا کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں اور اقتصادی مراکز پر حملے ریاض حکومت کو ملت یمن کے خلاف ظالمانہ محاصرہ ختم کئے جانے پر مجبور کرنے کے لئے کئے جارہے ہيں۔

واضح رہے کہ جب سے صدر ٹرمپ کی حکومت ختم ہوئی ہے اور امریکا میں نئی انتظامیہ آئی ہے تب سے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں. جو بائیدن کے متعلق یہ تاثر ہے کہ سعودی عرب کے حق میں نہیں ہے اور وہ اوبامہ کا ایران کے ساتھ جوہری معادہ پھر سے بحال کرنا چاہتا ہے جس کو سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ختم کردیا تھا.

Leave a reply