مزید دیکھیں

مقبول

این ایل سی کی خلیجی ممالک کے لیے بحری سروس کا آغاز

این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی...

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

حافظ آباد میں آوارہ کتوں کا راج، شہریوں کی زندگی اجیرن

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) شہر بھر میں آوارہ...

سعودی عرب میں تبدیلی تیزی سے آنے لگی ، ایک اور خاتون سفیر مقرر کردی گئی

سعودی عرب میں تبدیلی تیزی سے آنے لگی ، ایک اور خاتون سفیر مقرر کردی گئی

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی ایک اور خاتون کو سفیر مقرر کردیا گیا . یورپی ممالک سویڈن اور آئس لینڈ میں سعودی عرب کی خاتون سفیر ایناس الشہوان جمعرات کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

نئی نامزد ہونے والی خاتوان سفیر ایناس الشہوان تیسری خاتون ہیں جنہیں سعودی عرب کی طرف سےسفارت کاری کی ذمہ داری سونپنی گئی ہے۔ اس سے قبل سفارت کے لیے شہزادی ریما بنت بدر بن سلطان کو امریکا اور آمال المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

نئی منتخب ہونے والی ایناس الشہوان کی ورچوئل حلف برداری تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت مملکت میں متعین دوسرے ملکوں کے سفیر بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایناس الشہوان اس سے قبل اس میدان میں تجربہ حاصل کرچکی ہیں اور 2007ء میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا تھا ۔ وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسری ذمہ داروں کو نبھا چکی ہیں.