پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
باغی ٹی وی کے سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہمان وزیر مملکت آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود تھے جہاں انہوں نے بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان آمد کے موقع پر وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے ثالثی کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔
آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ
پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری
بھارت میںفیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد
پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع