سعودی عرب کے ” سلیپنگ پرنس” ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن طلال نے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کے انتقال کا اعلان کیا ولید بن خالد بن طلال کو سلیپنگ پرنس بھی کہا جاتا تھا، وہ 2005 میں لندن میں ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے۔

شہزادہ خالد بن طلال نے ان 20 سالوں میں مسلسل بیٹے کی زندگی کی امید قائم رکھی ، کبھی کبھار شہزادہ ولید کے جسم کے بعض حصوں میں معمولی حرکت ریکارڈ کی گئی لیکن وہ کبھی مکمل ہوش میں نہ آ سکے،اس تمام عرصے میں شہزادہ خالد نے لائف سپورٹ ہٹانے سے انکار کیا اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا کہ زندگی اور موت صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔

شہزادہ ولید کی نمازِ جنازہ آج اتوار کو نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

Shares: