مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے سعودی عرب میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی و بدامنی میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب میں مذاکراتی عمل کا آغاز ایک نیک شگون ہے۔ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے، اور اس کی ایک مثال حماس کی اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی کامیابی ہے، جس کے ذریعے حماس نے اسرائیل کو بات چیت کی میز پر بٹھایا۔ دنیا کا جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی کے باوجود حماس کے جذبے کو شکست نہیں دی جا سکی۔
حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ رم میں بدامنی کے خاتمے کے لیے حکومت کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ بیرونی قوتیں منظم سازشوں کے ذریعے پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں، جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔حکمران اپنی ترجیحات میں تبدیلی لائیں اور پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں اور دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پاکستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور حکومت کو عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔








