بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے،حافظ مسعود اظہر

0
36
hafi masood ahar

بہترین حج انتظامات کرنے پر ہم خادم الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز ، ولیعہد محمد بن سلمان، وزیر حج توفیق بن فوزان اور حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے جنھوں نے حج انتظامات اور حجاج کرام کی خدمت کےلئے ریاست کے سارے وسائل صرف کردیے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حجاج کرام رب رحمان کے مہمان ہیں اور سعودی حکومت اپنے قیام سے ہی اس بات کے لئے کوشاں رہی ہے کہ ضیوف الرحمن کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔ حج کے موقع پر سارے عالم اسلام کی نمائندگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ عظیم اجتماع امت کی وحدت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔سعودی حکومت نے حج کی عبادات بجالانے ، مقدس مقامات کے درمیان آمد ورفت اور حجاج کرام کے علاج معالجہ کےلئے امسال بھی مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، منی، مزدلفہ اورعرفات میں مثالی انتظامات کئے ہیں ۔ سعودی وزارت صحت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں کے جال بچھا دیے ہیں جن کے ذریعے حجاج کرام کو امراض سے بچاو، علاج اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 180 ایمبولینسز بھی زائرین کی خدمت کےلئے مامور کی گئی ہیں ۔

سعودی وزارت صحت نے ہنگامی بنیادوں پر25 ہسپتال، 156 ہیلتھ سینٹرز قائم کیے ہیں جن میں بستروں کی گنجائش بھی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ سہولتیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں حج پر آنے والوں کو مہیا کی گئی ہیں۔مشاعر مقدسہ ٹرین اور حرمین ایکسپریس ٹرین میں بھی میڈیکل پوائنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضیوف الرحمن کےلئے بہترین حج انتظامات کرنے پر ہم خادم الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد محمد بن سلمان کی اسلام اور حجاج کرام کے ساتھ محبت کا ثبوت ہیں جس پر ہم سعودی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے ‘

Leave a reply