سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ سعودی عرب کی جانب سے دارالحکومت ریاض سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے غزہ پر قبضے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف بھوک، وحشیانہ سلوک اور نسلی تطہیر جیسے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اقدار کے منافی ہیں اور ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اسرائیلی کابینہ کے غزہ سٹی پر قبضے اور شہریوں کے انخلا کے منصوبے کو ’’نیا جنگی جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ مجرمانہ اقدام اسرائیلی فوج کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔حماس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کا یہ قدم ایک اور سنگین جرم ہے، اور مزاحمت اس حملے کو روکنے کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر عالمی برادری پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

جرمنی کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی سے انکار، غزہ پالیسی پر کڑی تنقید

مودی ،پیوٹن رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کی تجویز

بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ

Shares: